لاہور( این این آئی)قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں بھارت کا ترانہ چلنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے احتجاج کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق آسٹریلیا اورانگلینڈ میچ میں آسٹریلیا کے ترانے سے قبل بھارت کا قومی ترانہ چند سیکنڈز کے لیے چلا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایونٹ آئی سی سی کا ہے اور غلطی بھی آئی سی سی سے ہوئی ہے، آسٹریلیا اورانگلینڈ میچ میں بھارت کا ترانہ چلنے پر پی سی بی نے آئی سی سی سے احتجاج کیا ہے۔پی سی بی نے مطالبہ کیا ہے کہ سنگین غلطی پر آئی سی سی باضابطہ طور پر وضاحت پیش کرے۔