ممبئی (این این آئی)بھارتی فلم ساز اور مصنف عباس ٹائر والا نے بالی ووڈ کی فلموں میں بڑھتے مسلمان ولن کرداروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید فلموں کے سیاسی پہلو کو دیکھ کر اب انہیں شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔
ایک انٹرویو میں عباس ٹائر والا نے کہا کہ پہلے بھارتی فلم ساز اپنی انفرادیت کیلئے مشہور تھے، وہ ہمیشہ ایسے لوگوں کے ساتھ کام کرتے تھے جن کی سوچ ان کے جیسی ہی ہوتی تھی، اور شاذ و نادر ہی کسی فلم میں ولن یا اس کے سیاسی نظریے کے بارے میں شرمندگی محسوس ہوتی تھی مگر اب انڈسٹری کے حالات بدل چکے ہیں ۔عباس نے کہا کہ یہ صرف اس وجہ سے نہیں کہ میں مسلمان ہوں بلکہ بطور مصنف میںیہ محسوس کرتاہوں کہ بار بار ایک مسلم ولن کو دکھانا اب گھسا پٹا لگتا ہے۔