جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

شام سے متعلق ہمارے موقف میں تبدیلی نہیں آئی،سعود ی وزیر خارجہ

datetime 14  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض ( نیوزڈیسک)سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ شام اور بشارالاسد سے متعلق سعودی عرب کا مو قف غیر متبدل ہے، شامی صدر اقتدار چھوڑ دیں۔وہ فرانسیسی وزیرخارجہ لوراں فابیئس کے ساتھ دارالحکومت الریاض میں مشترکہ نیوزکانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ بشارالاسد کا شام میں کوئی مستقبل نہیں ہے۔انھوں نے یمن میں جاری بحران کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اب حوثی باغی گروپ اور سابق صدر علی عبداللہ صالح پر منحصر ہے کہ وہ تنازعے کا خاتمہ کریں۔سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ”ہم یمن میں جاری بحران کے سیاسی حل میں یقین رکھتے ہیں لیکن حوثیوں نے مسلح آپشن کو ترجیح دی ہے،انھوں نے کہا کہ حوثیوں کے لیے ایران کی مدد وحمایت سے انکار ایسے ہی ہے جیسے یہ کہنا کہ سورج مشرق سے طلوع نہیں ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کی دوسری ریاستوں کے داخلی امور میں مداخلت ایک بڑا علاقائی مسئلہ ہے۔اس موقع پر فرانسیسی وزیر خارجہ نے روس سے مطالبہ کیا کہ وہ بشارالاسد کو شام میں اپنے ہی شہریوں کے خلاف بیرل بم برسانے سے روکنے کے لیے اپنا اثر ورسوخ استعمال کرے۔ان کا کہنا تھا کہ فرانس شام میں طوائف الملوکی نہیں چاہتا ہے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…