صنعائ( نیوزڈیسک)سعودی عرب کی مشترکہ افواج الجوف کا محاذ دوبارہ کھولنے کی تیاری کر رہی ہیں، یمن کے حوثی باغیوں کے ایک گروہ نے سعودی عرب کے جازان ریجن میں الخوبہ کی جانب سے یمن اور سعودی عرب کے درمیان بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی کی کوشش کی۔سعودی عرب کی مشترکہ فوج نے سرحدی خلاف ورزی کی متذکرہ کوشش ناکام بنا دی۔ اس کارروائی میں سعودی فوج نے دیگر اسلحہ سمیت اپاچی ہیلی کاپٹرز سے بھی مدد لی۔ کارروائی میں حوثی ملیشیا کی صفوں میں جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔درایں اثنا سعودی عرب کی مشترکہ افواج الجوف کا محاذ دوبارہ کھولنے کی تیاری کر رہی ہیں تاکہ اس کا کںٹرول معزول صدر علی عبداللہ صالح اور حوثی ملیشیا سے واپس لیا جا سکے کیونکہ انہوں نے اس علاقے میں قدم جما کر المخا کی سمت پیش قدمی شروع کر رکھی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب اتحادی فوج، یمن کی آئینی حکومت کی حامی سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے حوثیوں اور علی عبداللہ صالح کے جنگجووں کے زیر نگین مارب کے باقی ماندہ علاقوں کا کنٹرول حاصل کرنے کے لئے کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔ الجوف گورنری کا مکمل کنڑول حاصل کرنے کے لئے ایک بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔دوسری جانب یمن کے عوامی مزاحمت کاروں نے تعز میں ارباف نامی علاقے کی شارع ھبجہ العید پر حوثی ملیشیا کا ایک حملہ ناکام بنایا ہے، جس کے بعد فریقین میں شدید لڑائی کا سلسلہ شروع ہوا جو لحج کے نواح تک پھیل گیا۔صالح اور حوثی ملیشیا کے جنگجووں نے شارع ھبجہ العید کے ذریعے مزاحمت کاروں کو سپلائی کی فراہمی روکنے کے لئے تازہ دم کمک ارسال کر دی ہے۔ یاد رہے شارع ھبجہ العید عدن اور تعز کو ملانے والی اہم سڑک ہے۔
سعودی عرب کی نیا محاذ جنگ کھولنے کی تیاریاں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
-
خلیجی ممالک پر حملے، شہزادہ فیصل نے بڑا اعلان کر دیا
-
امریکی ڈائریکٹر قومی انٹیلی جنس کا پاکستان کے میزائل پروگرام سے متعلق بیان مسترد
-
گیس تنصیبات پر حملہ، قطر کا بڑا سفارتی فیصلہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم رکھیں گے تو لوگ اپنا لائف اسٹائل تبدیل نہیں کریں گے، وزیر پیٹرولیم
-
پاکستان ایئرٹریفک کنٹرول نے 30مسافر طیاروں کو وار زون میں داخل ہونے سے بچا لیا
-
ملک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 21 مارچ کو ہوگی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
-
این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، شمالی علاقہ جات میں برفباری کا الرٹ جاری کر دیا
-
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپوٹرز کی شامت آگئی
-
اسرائیلی فوج کے کمیونیکیشن سسٹم میں خرابی پیدا ہوگئی، حساس معلومات لیک ہونے کا خدشہ















































