ہانگ کانگ ( نیوزڈیسک) ہانگ کانگ میں دو انڈونیشیائی خواتین کے مبینہ برطانوی بینکار قاتل پر مقدمہ آئندہ سال چلایا جائیگا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کو ہانگ کانگ کی عدالت نے رورک جوٹنگ پر دائر مقدمے کی مختصر سماعت کی جس کے بعد باقاعدہ سماعت کیلئے 25 اکتوبر 2016ءکی تاریخ مقرر کردی گئی جو واقعہ قتل کے ٹھیک دوسال بعد کی تاریخ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بینک آف امریکہ میرل لینچ کے سابق ملازم رورک جوٹنگ پر الزام ہے کہ وہ ان دونوں خواتین کا قاتل ہے جن کی مسخ شدہ لاشیں ہانگ کانگ کے مہنگے رہائشی مکان میں پائی گئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ رورک جوٹنگ سماعت کے موقع پر عدالت میں حاضر نہیں ہوا اور اب وہ جیوری ٹرائل کا سامنا کرےگا جو تقریبا 20دن کے بعد شروع ہوگئی، رورک جوٹنگ پر قتل کا الزام ثابت ہوگیا تو انہیں عمر قید کی سزا بھگتنا ہوگئی۔