بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

3ماہ میں عمران خان رہا، آپکی پیشگوئی سن کر میں نے دوستوں سے شرط لگائی اور ہار گیا، کالر کا نجم سیٹھی سے پیسوں کا مطالبہ

datetime 18  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تین ماہ میں ممکنہ رہائی کی پیشگوئی پر شرط لگانے والے ایک شخص نے اپنی شرط ہارنے کے بعد سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی سے رقم کا مطالبہ کر دیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے پروگرام “سیٹھی سے سوال” میں ایک کالر نے نجم سیٹھی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آپ کے تجزیے پر اعتماد کرتے ہوئے دوستوں سے شرط لگائی تھی کہ عمران خان تین ماہ کے اندر رہا ہو جائیں گے کیونکہ آپ نے کہا تھا کہ ان کی ڈیل ہو چکی ہے۔ تاہم، تین ماہ مکمل ہونے والے ہیں، مگر نہ صرف رہائی ممکن نظر نہیں آ رہی بلکہ اس حوالے سے کوئی امید بھی باقی نہیں رہی۔ کالر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ یا تو آپ مجھے اس پیشگوئی کی وضاحت دیں یا پھر میری شرط کی رقم ہی واپس کر دیں۔

اس پر نجم سیٹھی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میری بات غور سے سنیں، میں نے کبھی نہیں کہا تھا کہ عمران خان مکمل طور پر آزاد ہو جائیں گے۔ آپ میرا بیان دوبارہ سن لیں، میری مراد یہ تھی کہ جیل، بنی گالہ یا نتھیا گلی میں رہنے میں واضح فرق ہے، اور اگر وہ جیل سے منتقل ہوتے ہیں تو اس کا مطلب ہوگا کہ معاملات آگے بڑھ رہے ہیں، مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ مسئلہ مکمل طور پر حل ہو چکا ہے۔

نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ ابھی تین ماہ مکمل نہیں ہوئے، جب یہ مدت پوری ہو جائے گی تو میں وضاحت پیش کر دوں گا۔ اگر عمران خان کی رہائی عمل میں نہیں آتی، تو اس کا مطلب ہوگا کہ انہوں نے اپنی سیاسی حکمتِ عملی میں غلطیاں کیں۔ اگر وہ پہلے کی طرح سیاسی پیش قدمی جاری رکھتے تو شاید صورتحال مختلف ہوتی۔ تاہم، اس وقت عمران خان شدید دباؤ میں ہیں اور بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ ان پر پریشر مزید بڑھ چکا ہے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…