جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سائیکل چلانے والے زیادہ لمبی عمر پاتے ہیں، تحقیق

datetime 14  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )کسی زمانے میں سائیکل چلانے کا رواج عام تھا اور اسے ورزش کے لیے بھی اہم قرار دیا جاتا تھا لیکن اب اس کی جگہ دور جدید میں موٹرسائیکل نے لی لے ہے لیکن ایک نئی تحقیق میں سائیکل چلانے والوں کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق ایسے لوگ لمبی عمر پاتے ہیں۔
ہالینڈ کی یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سائیکلیسٹ سائیکل نہ چلانے والوں کے مقابلے میں نہ صرف صحت مند ہوتے ہیں بلکہ ان سے لمبی عمر بھی پاتے ہیں۔ تحقیق میں ہدایت کی گئی ہے کہ جولوگ اپنے کام پر جاتے ہیں وہ سائیکل پر سفر کرتے ہوئے جائیں تاکہ نہ صرف بہتر کام کر پائیں بلکہ ایک لمبی عمر بھی پائیں۔
یونیورسٹی آف یوٹریچٹ کے محقق کالیجن کیمفیوس کے مطابق جو لوگ ایک گھنٹہ سائیکل چلاتے ہیں وہ اپنی زندگی میں گھنٹہ اضافہ کر لیتے ہیں جب کہ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے ا?ئی کہ جو لوگ ایک ہفتے میں 74 منٹ سائیکل چلاتے ہیں وہ ان لوگوں سے 6 ماہ زیادہ زندگی جیتے ہیں جو سائیکل نہیں چلاتے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ سائیکل چلانا پسند کرتے ہیں اور اسے اپنی عادت بنا لیتے ہیں ان کی ہڈیاں مضبوط رہتی ہیں اور وہ کم ہی سانس کی بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں جب کہ اس تحقیق سے سائیکل چلانے والوں میں زیادہ اعتماد پیدا ہوگا۔ عالمی ادارہ صحت سے لیے گئے ڈیٹا کے مطابق صرف ہالینڈ میں سائیکل چلانے کی عادت کی وجہ سے سالانہ 6500 اموات کم ہوئی ہیں جب کہ سائیکل سے محبت کرنے والے اس شہر میں سائیکل ٹریک 37 ہزار کلومیٹر پر پھیلے ہوئے ہیں جو ان کی پسند کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ سائیکل چلانے کے کچھ اور فائدے بھی ہیں۔
پیٹرول کی بچت: جو لوگ سائیکل پر سفر کرتے ہیں وہ پیٹرول کے خرچ سے بھی بچ جاتے ہیں اور ساتھ ہی زندگی بھی بڑھا لیتے ہیں یعنی بچت بھی اور لمبی عمربھی۔
ماحول کو بچانے میں مددگار: سائیکل چلانے والے نہ صرف ماحول کو خراب ہونے سے بچاتے ہیں بلکہ ان کی اس عادت کی بدولت درختوں کو بھی لمبی عمر ملتی ہے۔
تیزی پیدا کرتی ہے: سائیکل چلانے والے کا جسم پیدل چلنے والوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے حرکت کرتا ہے اور ورزش کا بہترین ذریعہ بھی ہے جب کہ جب ٹریفک جام ہو یا رش ہو، سائیکل چلانے والا اپنا راستہ بنا لیتا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…