ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ انڈسٹری کے نامور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے ایکس پر نیا پیغام صارفین کو پریشان کردیا۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کے نامور لیجنڈری اداکار امیتابھ نے ایکس پر نیا پیغام شیئر کیا۔
امیتابھ بچن نے ایکس پر نیا پیغام جاری کرتے ہوئے جانے کا وقت لکھا ۔82سالہ امیتابھ بچن کا یہ ایکس پیغام دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا جس پر صارفین کی جانب سے پریشانی کا اظہار کیاگیا۔اداکارکے اس پیغام پر صارفین ان کی صحت سے متعلق خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ اداکار کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔واضح رہے کہ 1969 سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے امیتابھ بچن تاحال متحرک ہیں اور شوبز انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں۔