منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

چیمپئنز ٹرافی کے پاکستانی اسکواڈ میں بڑی تبدیلی کا امکان

datetime 7  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ سلیکشن کمیٹی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کو ری ویو کررہی ہے۔لاہور قذافی اسٹیڈیم میں غیر رسمی گفتگو کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کو اختیار ہے وہ چیمپئنز ٹرافی کے قومی اسکواڈ میں تبدیلی کرتے ہیں یا نہیں۔سلیکشن کمیٹی چیمپئنز ٹرافی کا اسکواڈ ری ویو کر رہے ہیں، خوشدل شاہ اور فہیم اشرف کو نیک نیتی سے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ دبئی کے لئے ویزے کا مسئلہ حل ہوگیا ہے، جس کے پاس میچ کا کارڈ یا ٹکٹ ہوگا اسے ویزا مل جائے گا۔محسن نقوی نے کہا کہ دبئی جانے کے حوالے سے چارٹرڈ فلائٹس کے لیے پی آئی اے سے بات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 16فروری کو چیمپئنز ٹرافی کی تقریب آئی سی سی کی آفیشل تقریب ہے، جس میں مختلف ممالک کے لوگوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی کے میچ پاسز کی ڈیل طے پائی ہے، آئی سی سی سے طے شدہ رقم لیں گے۔انہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کے نئے فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر اگلے ایک سال میں مکمل کریں گے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو نئے طریقے سے ڈیزائن کریں گے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ این سی اے کے ٹریننگ گراونڈ کی توسیع کریں گے، وی آئی پی باکسز کو 6 سال کے لئے کرائے پر دیں گے۔ہر باکس کی قیمت 10کروڑ روپے رکھی جائے گی، 24باکسز میں سے کچھ سیریز ٹو سیریز رینٹ کریں گے اور باقی کچھ مدت کے لئے کرائے پر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 16فروری کو چیمپیئنز ٹرافی کی تقریب آئی سی سی کی آفیشل تقریب ہے جس میں مختلف ممالک کے لوگوں کو مدعو کیا گیا ہے۔چیئرمین پی سی بی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیا اسٹیڈیم بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے پر فضا مقام پر نیا اسٹیڈیم بنے گا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو نئے طریقے سے ڈیزائن کریں گے اور چیمپیئنز ٹرافی کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی بلڈنگ کو گرا کر نئے انداز سے بنائیں گے۔ قبل ازیں، چیئرمین پی سی بی نے اجلاس میں قومی کھلاڑیوں کی سلیکشن پر مشاورت بھی کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…