منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ناگرجنا 3500 کروڑ روپے کی دولت کے ساتھ بھارت کے امیر ترین اداکار

datetime 7  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)جنوبی بھارت کے امیر ترین اداکار نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اور عامر خان کو بھی پیچھے چھوڑدیا، اداکار کی دولت 3500 کروڑ بھارتی روپے ہیں۔ اسکا نام رجنی کانت، پربھاس یا وجے نہیں ہے، بلکہ یہ ناگرجنا ہیں جو نہ صرف ساوتھ بلکہ ہندی فلموں کے سپر اسٹارز کو بھی اس معاملے میں مات دے چکے ہیں۔

منی کنٹرول نامی ادارے کے مطابق انکی مجموعی دولت 410 ملین ڈالرز یا 3572 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ یاد رہے کہ سلمان خان 2900 کروڑ روپے اور عامر خان 1900 کروڑ روپے ان سے کافی پیچھے ہیں۔ جبکہ ساوتھ میں دولت مند اداکاروں میں رام چرن 1370 کروڑ، کمل ہاسن 600 کروڑ، رجنی کانت 500 کروڑ، جونیئر این ٹی آر 500 اور پربھاس 250 کروڑ کے ساتھ ان سے پیچھے ہیں۔وہ دن گئے جب جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری کو ممبئی کی ہندی سنیما کا غریب کزن سمجھا جاتا تھا۔

گزشتہ عشرے کے دوران تامل، تیلگو، کناڈا اور ملیالم فلمی صنعت نے باکس آفس پر تسلسل کے ساتھ ہندی فلموں کو پچھاڑ دیا ہے۔ جس کی وجہ سے ساوتھ کے اسٹارز کے قد کاتھ میں بھی اضافہ ہوا ہے، جن میں سے کچھ اب دولت کے معاملے میں بالی ووڈ کے ٹاپ سپر اسٹارز کے حریف بن چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…