اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شام میں ایرانی انقلابی گارڈز کے دو اہلکار ہلاک

datetime 14  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق( آن لائن )شام میں صدر بشار الاسد کے مخالفین کے خلاف لڑتے ہوئے ایرانی پاسداران_انقلاب کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔پاسداران انقلاب کے مقرب سمجھے جانے والے فارسی نیوز ویب پورٹل “پاسیج پریس” نے سرکاری ٹی وی کی رپورٹ نقل کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں شام میں باغیوں سے لڑائی کے دوران ایرانی فوج کے دو اہلکار فرشاد حسونی زادہ اور حمید مختار بند المعروف ابو زھرائ ہلاک ہوگئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مقتول فرشاد حسونی زادہ پاسداران انقلاب کی “صابرین” ملیشیا کا سابق کمانڈر رہ چکا ہے۔صابرین ملیشیا سنہ 2000ئ کے بعد تشکیل دی گئی تھی۔ ابتدائ میں اس میں شامل جنگجوﺅں اور فوجیوں کو ایران کے شمال مغربی کرد اکثریتی علاقوں میں کردوں کی مزحمت کچلنے کے لیے استعمال کیا گیا۔ اس کے علاوہ اسی ملیشیا کو پاکستان کی سرحد سے متصل بلوچ اکثریتی علاقوں میں بلوچ علاحدگی پسندوں کے خلاف بھی استعمال کیا گیا۔جب عراق کے وسیع علاقے پر دولت اسلامیہ “داعش” نے قبضہ کیا تو ایران نے “صابرین” کے جنگجوﺅں کو جنرل قاسم سلیمانی کی قیادت میں عراق کی سامراءگو رنری میں منتقل کر دیا۔ایرانی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام میں حالیہ دنوں میں اپوزیشن کے حملے میں حمید مختار بند المعروف ابو زھرائ نامی فوجی بھی ہلاک ہوا ہے۔ ابو زھرائ ایران کے عرب اکثریتی علاقے الاھواز میں پاسداران انقلاب کا ریجنل کمانڈر اور عراق ،ایران جنگ میں بھی شامل رہ چکا ہے۔رپورٹ میں دونوں فوجیوں کے قتل کی تصدیق کی گئی ہے اور بتای گیا ہے کہ دونوں اہلکار 12 اکتوبر کو مارے گئے تھے گر یہ نہیں بتایاگیاکہ آیا نہیں کس مقام پر انہیں قتل کیا گیا۔شام میں دو ایرانی سینیر فوجیوں کی ہلاکت کی تازہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ شام کے محاذ جنگ میں شریک ایرانی جنرل حسین ھمدانی پر اسرار طورپر ہلاک ہوگیا تھا۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…