پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

افغانستان میں 1200سے زائد حاملہ خواتین کی جان کوخطرہ

datetime 5  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا(این این آئی )اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی امدادی فنڈنگ رکنے سے جنوبی ایشیا میں لاکھوں خواتین متاثر ہوں گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یو این پاپولیشن فنڈ کے ایشیا پیسیفک ریجنل ڈائریکٹر نے جینیوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں فلاحی، امدادی کاموں کے لیے اقوام متحدہ کا سب سے بڑا ڈونر امریکا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی فنڈنگ رکنے سے پاکستان، افغانستان، بنگلادیش میں یو این پاپولیشن فنڈ کی خدمات رک جائیں گی جس سے لاکھوں خواتین اور لڑکیوں کو جان لیوا خطرات لاحق ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی فنڈنگ رکنے سے افغانستان میں 1200سے زائد حاملہ خواتین کی جان جاسکتی ہے۔یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نیعہدہ سنبھالتے ہی امریکا کی تمام غیر ملکی امداد کو 90 روز کے لیے روک دیا ہے۔پاکستان، افغانستان اور بنگلادیش کے لیے رواں برس 30 کروڑ80لاکھ ڈالر سے زیادہ رقم درکار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…