منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان سے چالاک سیلزمین نے اپنی پروڈکٹ کی مفت تشہیر کرالی

datetime 4  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)کروڑوں روپے لینے والی بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان سے چالاک سیلز مین نے مفت میں اپنی پروڈکٹ کی تشہیر کرادی۔اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اداکارہ کسی بھی پروڈکٹ کی تشہیر کیلئے ایک کروڑ بھارتی روپے (جو کہ پاکستانی روپوں میں 3 کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں) وصول کرتی ہیں۔

لیکن ایک ہوشیار سیلز مین نے اداکارہ سے اپنے مقامی برانڈ کی مفت میں تشہیر کرادی اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوگئی۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ممبئی میں سارہ علی خان جم سے باہر نکلتی ہیں تو ایک سیلزمین مداح کے روپ میں ان سے ملتا ہے اور ہاتھ میں پکڑے پیکٹ کا بتاتا ہے۔اتنے میں اداکارہ گاڑی کی طرف پہنچتی ہیں تو سیلز مین تصویر کھنچوانے کا کہتا ہے جس پر وہ ہاتھ میں پکڑے پیکٹ کے ساتھ ہی تصویر بناتا ہے اور پھر وہ پیکٹ سارہ علی خان کو دے دیتا ہے۔

تاہم سیلز مین کے عمل پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے، کئی نے اس کی تعریف تو کسی نے شدید تنقید کی ہے۔ایک صارف نے سیلزمین کو سال کا بہترین سیلزمین اور مارکیٹر قرار دیا تو ایک اور نے لکھاکہ دماغ ہو تو سب کچھ ممکن ہے۔بعض صارفین نے اداکارہ کو سیلزمین اور پروڈکٹ کے خلاف قانونی کارروائی کا مشورہ دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…