اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

افغانستان ، غزنی پر 2ہزار طالبان کا کئی اطراف سے حملہ

datetime 14  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(نیوز ڈیسک)افغانستان کے شہر غزنی کے اطراف میں افغان فوج اور طالبان جنگجوو¿ں کے درمیان لڑائی نے شدت اختیار کر لی،سیکورٹی فورسز نے طالبان کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 61 جنگجوو¿ں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ طالبان جنگجوو¿ں نے ایک ساتھ کئی جانب سے صوبائی دارالحکومت غزنی پرحملہ کیا۔غزنی شہر افغانستان کے دارالحکومت کابل کے جنوب میں تقریباً 150 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔صوبے کے نائب گورنر محمد علی احمدی کا کہنا ہے کہ غزنی شہر پر تقریباً دو ہزار طالبان جنگجوو¿ں نے کئی جانب سے حملہ کیا، طالبان ’کے ساتھ شدید لڑائی کے دوران ان کا فاصلہ غزنی شہر سے محض پانچ کلو میٹر دور تک ہی رہ گیا تھا تاہم افغان فوج کی جانب سے زبردست مزاحمت کے باعث طالبان کو پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔‘تاہم آزاد ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ سیکورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 37 طالبان کو ہلاک کر دیا۔ افغان حکام کے مطابق شہر کے دیگر علاقوں میں جھڑپوں کے دوران مزید 12 طالبان ہلاک ہو گئے۔ وہاں صوبہ فرح میں سیکورٹی فوسز سے جھڑپوں میں مزید 12 طالبان ہلاک ہو گئے۔ فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔یہ واقعہ افغانستان کے شمالی شہر قندوز پر طالبان کی جانب سے حملے کے دو ہفتے بعد پیش آیا ہے۔گذشتہ چند روز سے طالبان اور افغان فوج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری تھا۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے قریبی صوبوں سے مدد کے لیے مزید فوج پہنچ گئی تھی۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…