منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کرنیوالے پاکستانی اداکار دودی خان نے یوٹرن لے لیا

datetime 31  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کرنے والے پاکستانی اداکار دودی خان نے یوٹرن لے لیا۔انسٹاگرام پر اداکار نے نیا ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے راکھی ساونت کو اپنی اچھی دوست قرار دیا اور ان سے شادی سے انکار کر دیا ۔ اداکار نے کہا ہے کہ آپ سب نے میری وہ ویڈیو دیکھی میں نے جس میں راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کی؟ میں راکھی ساونت کو کافی عرصے سے جانتا ہوں، میں نے انہیں اس لئے شادی کی پیشکش کی کیونکہ میں نے انہیں خدا ترس اور محبت کرنے والا انسان پایا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ راکھی ساونت نے اپنی زندگی میں بہت نشیب و فراز دیکھے ہیں، انہوں نے اپنے والدین کھو دیئے، والدین کی بیماری میں ان کیساتھ رہیں، آج کل کے دور میں یہ ممکن نہیں ہے، ان کی زندگی میں آنے والے شخص نے ان کے ساتھ کیا کیا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔دودی خان نے کہا کہ بھارتی رقاصہ نے اسلام قبول کیا، اپنا نام تبدیل کر کے فاطمہ رکھا، عمرہ ادا کیا جو بہت بڑی بات ہے اسی لئے میں نے انہیں شادی کی پیشکش کی لیکن لوگوں کو یہ اچھا نہیں لگا، مجھے لوگوں کے پیغامات موصول ہوئے، مجھ پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے جو میں برداشت نہیں کر سکتا۔

دودی خان نے یہ بھی کہا کہ مجھے افسوس ہے راکھی جی!آپ میری بہت اچھی دوست ہیں اور رہیں گی، میری دلہن تو آپ نہ بن سکیں لیکن میرا آپ سے وعدہ ہے کہ آپ پاکستان کی بہو تو ضرور بنیں گی، میں آپ کی شادی ضرور اپنے ہی کسی دوست یا بھائی سے کرئواں گا۔سوشل میڈیا پر پاکستانی اداکار کا نیا ویڈیو پیغام سامنے آتے ہی صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ انہوں نے سستی شہرت کیلئے پہلی ویڈیو جاری کی تھی۔



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…