جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستانیوں کو امریکا سے نکالا گیاتو.۔۔حکومت پاکستان کا بڑا اعلان

datetime 30  جنوری‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ اگر امریکا پاکستانیوں کو اپنے ملک سے بے دخل کرتا ہے تو پاکستان ان کی ہر ممکن مدد کرے گا۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے وضاحت کی کہ تارکین وطن کو امریکا سے نکالنے کا فیصلہ ایک نئے ایگزیکٹو آرڈر کا حصہ ہے۔ حکومت پاکستان، وزارت داخلہ کے ساتھ مل کر ان افراد کے کیسز میں معاونت فراہم کرے گی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ امریکا نے 90 روز کے لیے امدادی پروگرام عارضی طور پر معطل کیا ہے تاکہ اس کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے، تاہم امید ہے کہ یہ پروگرام جلد دوبارہ شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان میں موجود امریکی وفد کا دورہ وزارت خارجہ کے زیر غور نہیں بلکہ یہ نجی سطح پر سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کے باہمی روابط کا حصہ ہے۔مزید برآں، ترجمان دفتر خارجہ نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ ان 40 ہزار افغان باشندوں کو اپنے ملک منتقل کرے جو افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد پاکستان میں مقیم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی افواج کے انخلا کے بعد جو اسلحہ افغانستان میں چھوڑا گیا تھا، وہ اب پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں استعمال ہو رہا ہے۔پاک امریکا تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے شفقت علی خان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان رابطے برقرار ہیں اور اگر اعلیٰ سطحی روابط ہوتے ہیں تو میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

غزہ کے باشندوں کو اردن یا مصر منتقل کرنے کے مجوزہ امریکی منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے اسے غیر منصفانہ قرار دیا۔پاک چین تعلقات پر اٹھائے جانے والے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی نہ صرف تاریخی بلکہ انتہائی مضبوط ہے۔ انہوں نے پاک چین تعلقات پر لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات کی سختی سے مذمت کی اور کہا کہ پاکستان مکمل طور پر “ون چائنا پالیسی” پر قائم ہے۔بھارت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہیں۔ علاوہ ازیں، مختلف ممالک میں قتل کی وارداتیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا حصہ ہیں، اور پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…