اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

برطانیہ و کینیڈا میں بھارت ناپسند ملک قرار دیدیا گیا

datetime 30  جنوری‬‮  2025 |

لندن(این این آئی )وزارت داخلہ برطانیہ کی خفیہ رپورٹ ریپیڈ اینالیٹک سپرنگ لیک ۔ بھارت سے درآمد شدہ انتہا پسندانہ نظریے ہندوتوابرطانوی شہریوں کی جان ومال کے لیے خطرہ قرار دیدیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ رپورٹ برطانیہ میں مسلمانوں پر ہندو انتہا پسندوں کے بڑھتے حملوں کے بعد وزیر داخلہ ایوٹ کوپر کی ہدایت پر وزارت کے اعلی ماہرین نے تیار کی، ادھر کینیڈا میں حکومت کے بنائے خصوصی کمیشن کی سربراہ جسٹس ہوگے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا۔

بھارتی حکومت اگلے کینیڈین الیکشن میں اپنے پسندیدہ امیدواروں کو رشوت اور بھاری چندے دیکر میں جتوانے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ مخالفین کو دھمکیاں دی گئیں، ان پر سائبر حملے کیے گئے اور بدنام کرنے کی آن لائن مہمیں چلائی گئیں۔کینیڈین جسٹس نے بھارتی حکومت کی دخل اندازی کو ناقابل برداشت اور شرمناک قرار دیا، فلوریڈا میں تقریر کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے بھی بھارت پہ تنقید کی اور کہا بھارت نے امریکی سامان پر بلند ٹیرف (ٹیکس )لگا رکھے ہیں،اب یہ (فراڈ)نہیں چلے گا، معنی یہ بھارت ٹیرف کم کرے ورنہ بھارتی سامان پہ امریکی ٹیرف بڑھیں گے، نیز ٹرمپ نے مطالبہ کیا بھارت امریکی اسلحہ زیادہ خریدے ایسا ہوا تو بھارت و روس کے تعلقات متاثر ہوں گے،یہ عیاں ہے، مودی سرکار نے عالمی سپرپاور بننے کے جنون میں دنیا میں خود کو بدنام کر لیا۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…