جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

واٹس ایپ اور فیس بک کے استعمال سے منع کرنے پر دُلہن نے خودکشی کرلی

datetime 14  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا جہاں ایک طرف رشتوں کو قریب لا رہا ہے تو دوسری طرف لوگوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرکے فاصلے بھی بڑھا رہا ہے اور کہیں تو لوگوں کی زندگی کے خاتمے کا باعث بھی بن رہا ہے ایسا ہی کچھ ہوا بھارت میں جہاں ایک نئی نویلی دْلہن نے شوہر کی جانب سے واٹس ایپ اور فیس بک کے استعمال سے منع کرنے کے بعد موبائل چھین لینے پر خودکشی کرلی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کی رہنے والی اپارنا نامی لڑکی شادی کے بعد بھی خود کو فیس بک اور واٹس ایپ سے دور نہ کرسکی جس پر اس کا شوہر کمار اکثر ناراض رہتا اور اسے یہ بات بالکل بھی پسند نہ آتی اس لیے وہ اپنی بیوی کو فیس بک کے استعمال سے منع کرتا رہتا۔ گزشتہ روز جب وہ گھر لوٹا تو اس کی بیوی فیس بک پر چیٹنگ پر مصروف تھی جس پر شوہر طیش میں آگیا اور اس نے غصے میں آکر بیوی سے موبائل فون چھین لیا۔موبائل فون چھیننے پر بیوی اس سے سخت ناراض ہوگئی اور اس نے اس تمام صورتحال سے اپنی بھائی کو آگاہ کیا اور خود کو ایک کمرے میں بند کرلیا جس کے بعد لڑکی کے رشتے داروں نے بہت کوشش کی کہ وہ دروازہ کھولے لیکن اندر سے کوئی جواب نہ آیا جس پر رشتے داروں نے دروازہ توڑا تو اندر کا منظر ان کے لیے دل دہلا دینے والا تھا کیونکہ اس نئی نویلی دْلہن نے خود کو چھت کے پنکھے سے لٹکا کر خوکشی کر لی تھی۔اپنی نئی نویلی دلہن کی اس طرح اچانک موت سے کمار نے انتہائی دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کرنے کی کوشش کی تاہم رشتے داروں نے اسے ایسا کرنے سے روک دیا جب کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تفتیش کا ا?غازکردیا ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…