اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

وہ پاکستانی جن کی حکومت نےمکمل نگرانی کرنے کا فیصلہ کر لیا

datetime 23  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) انسانی سمگلنگ روکنے کیلئے ایف آئی اے نے 20سال بعد ایڈوائزری جاری کردی۔ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز سے ملک بھر کے ڈپٹی ڈائریکٹرز امیگریشن کو مراسلہ جاری کردیا گیا جس میں 15ممالک، پاکستان کے 9شہروں اور 2ائیرلائنز کے مسافروں کی کڑی نگرانی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ مراسلے میں پہلی دفعہ بیرون ملک کے 15سے 40سال عمر کے مسافروں پر نگرانی سخت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

فلائی دبئی اور اتھوپین ایئر لائنز کے جوان العمر مسافروں کی سخت چیکنگ کرنے کے بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ آذربائیجان، ایتھوپیا، سینگال کینیا، روس، سعودیہ، مصر کے مسافروں کی چھان بین کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ مراسلے میں لیبیا، ایران، موریطانیہ، عراق ترکیہ، قطر، کویت، کرغیزستان کے مسافروں کی بھی پروفائلنگ کی ہدایات دی گئی ہیں۔ 15ممالک کو پاکستانیوں نے یورپ میں انسانی سمگلنگ کیلئے ٹرانزٹ کے طور پر استعمال کیا۔ ان ممالک کے وزٹ، سیاحت، مذہبی یا تعلیمی ویزوں پر مسافروں کی نقل و حرکت کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈوائزری جولائی تا دسمبر آئی بی ایم ایس کے ڈیٹا بیس کے تجزیے سے تیار کی گئی۔

ایڈوائزری کے مطابق منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، بمبر کے مسافروں کی کڑی نگرانی کی جائے۔ جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد اور شیخوپورہ کے مسافروں کی پروفائلنگ کے بہتر اقدامات کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ ریٹرن ٹکٹس، ہوٹل بکنگ سمیت تمام دستاویزات کی مکمل چھان بین کی جائے۔ وزٹ یا سیاحتی ویزوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ دستاویز کی چھان بین کریں۔ مشکوک مسافروں اور ان کے سفری مقصد اور مالی انتظامات کیلئے انٹرویو کیے جائیں۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مشکوک مسافروں کا تفصیلی ریکارڈ رکھیں اور کسی بھی بے قاعدگی کی فوری اطلاع دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…