لندن(نیوزڈیسک)ین الاقوامی تفتیش کاروں نے یوکرائن میں ملائشین ایئر لائنز کی پرواز متعلق حتمی حقائق کے بارے میں اپنی بین الاقوامی فوجداری اور تفتیشی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ لاپتہ ملائیشین طیارے ایم ایچ 17 کو روسی میزائل سے نشانہ بنایا گیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پورٹ میں کہاگیاکہ ملائیشن ایئر لائنر کا ہوائی جہاز مشرقی یوکرائن کے باغیوں والے علاقے سے داغے گئے روس ساختہ بی ی ±و کے میزائل سے تباہ ہوا تھا۔ یہ پرواز سترہ اگست 2014 کو تباہ ہوئی اور اِس میں سوار تمام 298 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ یہ ہوائی جہاز یوکرائن کے مشرقی علاقے میں گر کر تباہ ہوا تھا۔ بین الاقوامی تفتیش کار اپنی انکوائری رپورٹ جنوبی ہالینڈ میں گِیلز رائن کے فضائی اڈے پر صحافیوں کی موجودگی میں جاری کی۔ اس رپورٹ میں تفتیشکاروں نے خصوصی توجہ اس فضائی حادثے کی وجوہات پر دی ہے