منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

شعیب ملک نے ”بڑی خواہش“ کا اظہار کردیا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی (نیوزڈیسک)پانچ سال بعد پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کرنے والے سابق کپتان اور تجربہ کار آل راو نڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ ثانیہ جیت رہی ہو تو مجھے بھی کچھ کرنا ہوتا ہے ایک انٹرویو میں شعیب ملک نے کہا کہ ان کی اس عمدہ کارکردگی کے پیچھے کسی حد تک وہ دباوبھی ہے جو وہ ان کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے محسوس کرتے ہیں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ صحت مندانہ مقابلہ کرتے ہیں اور انھیں اپنی بیگم کی کارکردگی پر فخر ہے۔اس سوال پر کہ ثانیہ مرزا اس سال سات ٹورنامنٹس جیتے ہیں اور اس تناظر میں وہ خود سے کس طرح کی کارکردگی کی توقع رکھے ہوئے ہیں؟ انھوں نے ازراہ تفنن کہا کہ کاش میں بھی کوئی انفرادی کھیل کھیل رہا ہوتا کیونکہ اس میں آپ ہر فیصلہ خود کرتے ہیں۔شعیب کا کہنا تھا کہ ٹینس کے کورٹ پر ثانیہ کی عمدہ کارکردگی ان کے لیے ایک مہمیز کا کام کرتی ہے۔مجھے ان کے جیتنے پر فخر ہوتا ہے اور خاص کر یہ دیکھ کر مجھے زیادہ حوصلہ ملتا ہے کہ وہ فٹنس کے مسائل کے باوجود تواتر سے کامیابی حاصل کر رہی ہیں لیکن ساتھ ساتھ مجھ پر بہت زیادہ دباو بھی پڑتا ہے کہ وہ جیت رہی ہیں لہٰذا مجھے بھی کچھ کرنا ہے۔شعیب ملک نے کہاکہ ان کی ثانیہ سے روز بات ہوتی ہے اور اب وہ انھیں ان کی کامیابیوں پر مبارک باد دینے اور وہ جیت کی مبارک باد وصول کرنے کی عادی ہوگئی ہیں۔اس سوال پر کہ ٹیم میں واپسی کے بعد کیا مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کپتان بھی بننا پسند کریں گے ان کا جواب تھا کہ فی الحال ان کی توجہ کپتانی پر نہیں ہے بلکہ ان کا صرف یہ کام ہے کہ بیٹنگ ہو بولنگ یا پھر کپتانی انہیں جو بھی ذمہ داری دی جائے اسے پوری دیانت داری سے نبھائیں۔شعیب ملک نے کہاکہ وہ ٹیسٹ ٹیم سے باہر ہونے کے بعد مایوس نہیں ہوئے تھے بلکہ جو بھی کرکٹ مل رہی تھی وہ کھیل رہے تھے جس میں ون ڈے ٹی ٹوئنٹی فرسٹ کلاس کرکٹ اور مختلف ممالک میں کھیلی جانے والی لیگ شامل ہیں۔شعیب کے مطابق اسی بات نے انہیں کرکٹ میں رکھا اور آج وہ دوبارہ ٹیسٹ ٹیم میں بھی شامل ہو چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…