نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت نے مقامی تھنک ٹینک کے سربراہ سدھندرا کلکرنی پر انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی طرف سے ان کے چہرے پر سیاہی پھینکنے پر پاکستان کے احتجاج کو مسترد کر دیا اور کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان کی طرف سے کسی قسم کے لیکچر کی ضرورت نہیں اور کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری کیلئے دہشتگردی کو روکنا مرکزی نکتہ ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سرکاری ذرائع نے کہا کہ پاکستان کو برداشت اور دانشمندی کی ضرورت ہے بھارت کو پاکستان کے سبق کی ضرورت نہیں اگر بھارت میں کوئی کمی ہے تو وہ خود اسے دور کر سکتا ہے ۔ واضح رہے کہ دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارت پاکستان کی اہم شخصیات کی آمد پر ان کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں