منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

ویسٹ انڈین اسپنر جومل واریکن نے پاکستان میں تاریخ رقم کردی

datetime 20  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین اسپنر نے تاریخ رقم کردی۔ملتان میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں جومل واریکن نے 7 پاکستان کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جس میں بابراعظم، محمد ہریرہ، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، نعمان علی اور ساجد خان کی وکٹیں شامل تھیں۔

جومل واریکن ویسٹ انڈیز کے پہلے بالر بن گئے ہیں جنہوں نے پاکستان میں 5 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کی ہوں اس سے قبل کوئی ویسٹ انڈین بولر یہ کارنامہ سرانجام نہیں دے سکا۔قبل ازیں اسی ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے اسپنر سے گیند کرواکر 113 سال پْرانی روایت توڑ دی تھی۔گڈاکیش موتی نے پہلی بار ویسٹ انڈیز کیلئے بطور اسپنر بالنگ کا آغاز کیا، انہوں نے پہلی گیند قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کو کروائی اور تاریخ رقم کردی تھی۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…