ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکار ابھیشیک بچن نے ایک بار پھر طلاق کی افواہوں کے درمیان اہلیہ، ایشوریا رائے کا ذکر کر کے مداحوں کو خوش گوار حیرانی میں مبتلا کر دیا۔اداکار نے حال ہی میں نجی چینل پر بات کرتے ہوئے اپنا موازنہ اپنے والد لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن سے موازنہ کیے جانے پر کہا کہ یہ کبھی بھی آسان نہیں ہو گا لیکن ایک ہی سوال پوچھے جانے کے 25سال بعد میں اس سوال سے بہت مانوس ہو گیا ہوں، اگر آپ میرا موازنہ میرے والد سے کر رہے ہیں تو آپ یہ موازنہ بہترین انسان سے کر رہے ہیں، اگر آپ میرا موازنہ بہترین سے کر رہے ہیں تو کہیں نہ کہیں مجھے یقین ہے کہ شاید میں ان عظیم ناموں میں شمار ہونے کے لائق ہوں، میں اس موازنے کو اسی طرح دیکھتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی زندگی سے جڑے ہر رشتے کی اہمیت کا پتہ ہے، میں اپنے ہر رشتے کو اس کی مطلوبہ اہمیت دینا جانتا ہوں۔ابھیشیک بچن نے کہا کہ میرے والدین میرے والدین ہیں، میرا خاندان میرا خاندان ہے، میری بیوی میری بیوی ہے، مجھے ان پر، ان کی کامیابیوں پر اور جو کچھ بھی میرا خاندان جاری رکھے ہوئے ہے مجھے اس سب پر بہت فخر ہے۔اداکار کے اس بیان کے بعد شوبز انڈسٹری کی اس خوبصورت جوڑی کے مداح سوشل میڈیا پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔صارفین اس جوڑی کو تاحال شتہ ازدواج میں منسلک دیکھ کر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔