اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

لاس اینجلس، آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز

datetime 15  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (این این آئی)امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیڈرل بیورو آف الکوحل ٹوبیکو اینڈ فائر آرمز انکوائری کی قیادت کر رہی ہے۔اے ٹی ایف کے عہدیدار جوز میڈینا کہتے ہیں کہ آگ لگنے کی وجوہات پر ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا، ہم جانتے ہیں کہ ہر کوئی جواب چاہتا ہے، کمیونٹی جواب کا حق رکھتی ہے۔

جوز میڈینا نے کہا ہے کہ اے ٹی ایف مکمل تحقیقات کے بعد ہر سوال کا جواب دے گی، اے ٹی ایف مقامی لا انفورسمنٹ، فارسٹ سروس اور یو ایس اٹارنی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ انکوائری کے عمل میں کم از کم 75 افراد حصہ لے رہے ہیں، آگ بھڑکنے کے 2 مقامات کی تلاش کے لیے مختلف شعبوں کے ماہرین کام کر رہے ہیں۔جوز میڈینا کے مطابق مقامی کمیونٹی اور ممکنہ گواہوں سے انٹرویو کے لیے بھی ٹیم تعینات کی جائے گی۔یاد رہے کہ امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں 7 روز پہلے لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے جبکہ 16 افراد لاپتہ ہیں۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…