پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

شراب پی کر آنیوالے دولہے کو بغیر دلہن واپس جانا پڑا ،ساس کا بیٹی بھیجنے سے انکار

datetime 13  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں شراب پی کر آنے والے دولہے کو بغیر دلہن واپس جانا پڑا ،ساس نے بیٹی بھیجنے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق بھارت میں شراب پی کر آنے والے دولہے کو بغیر دلہن کے اس وقت واپس جانا پڑا جب لڑکی کی ماں نے کھلے عام اعلان کیا کہ وہ اپنی بیٹی ایسے شخص کے حوالے نہیں کر سکتی۔واقعہ بنگلورو کے علاقے میں پیش آیا ، اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دلہن کی والدہ کے اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔

دولہا اور اس کے دوست شادی کی رسومات کیلئے منڈپ پر پہنچے تو لڑکی ماں کو فوراً انداز ہ ہو گیا کہ وہ نشے میں ہیں جس پر اس نے فوری ایکشن لیا۔ویڈیو میں دلہن کی ماں کو ہاتھ جوڑ کر دولہے والوں کو واپس جانے کی درخواست کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ ابھی سے ایسے تیور ہیں تو آگے میری بیٹی کے مستقبل کا کیا ہو گا۔کچھ لوگ صورت حال کو سنبھالنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم حتمی فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب نشے میں دھت دولہے نے آرتی کی تھالی کو اٹھا کو زمین پر پٹخ دیاجس پر دلہن کی والدہ اس سے کہتی ہے کہ آپ لوگ چلے جائیں۔

ویڈیو پر تبصرے میں زیادہ تر صارفین لڑکی کی ماں کے اقدام کو سراہتے ہوئے نظر آئے کہ اس نے اپنی بیٹی کیلئے نامناسب رویے کے خلاف ٹھوس موقف اپنایا۔ایک صارف نے لکھا کہ مجھے اچھا لگا کہ بھارتی خواتین اپنے بچوں کیلئے کھلے عام سٹینڈ لینا شروع ہو گئی ہیں اور ان کو اس کی پرواہ نہیں کہ لوگ کیا کہیں گے، ہمیں ایسا مزید کرنے کی ضرورت ہے۔ایک اور صارف نے کہا کہ میرے خیال میں اس خاتون نے اپنی بیٹی کیلئے بہترین کام کیا ، اگر کوئی شخص شادی کے دن کھلے عام ایسا کر سکتا ہے تو وہ آگے بھی ہمیشہ ایسا ہی کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…