جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

دبئی میں مقیم نیلم منیر کے شوہر پاکستانی نکلے، دیور کا انکشاف

datetime 13  جنوری‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی)دبئی میں مقیم پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے شوہرمحمد راشد پاکستان کے شہرمیانوالی سے تعلق رکھتے ہیں۔اس سال کے آغاز پر پاکستان کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے دبئی میں اپنی شادی کی تصاویر شیئر کر کے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی۔ ان کی یہ تصاویر خوب وائرل ہوئی تھیں۔تاہم نیلم منیر کے شوہر کون ہیں اور کیا کرتے ہیں دونوں جانب سے اب تک کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی تھی۔ اب ایک نجی چینل سے گفتگو میں نیلم منیر کے دیور ثمر رانجھا نے نیلم منیر کے شوہر اور ان کی ملاقات کے حوالے سے تفصیلات بیان کی ہیں۔ان کے دیور نے بتایا کہ ہم 4 بھائی اور دوبہنیں ہیں۔

میرے بھائی کااصل نام ارشد ہے اور دوستوں میں وہ شاہد کے نام سے بلائے جاتے ہیں۔ میرے بھائی 2006 سے دبئی میں سکونت پذیر ہیں۔ جہاں ان کا ٹریول اینڈ ٹورزم کا بزنس ہے اور وہ 3 سے 4 ریسٹورنٹس کے بھی مالک ہیں۔ثمر رانجھا کا کہنا ہے کہ محمد راشد اور نیلم منیر کی پہلی ملاقات دبئی میں ریسٹورنٹ میں ہوئی، پھر ان کی گفتگو کا سلسلہ اسنیپ (اسنیپ چیٹ)پر جاری رہا جو آہستہ آہستہ محبت میں تبدیل ہوتا گیا اور دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوگئی، دو ڈھائی سال تک دونوں ایک دوسرے سے رابطے میں رہے اور پھر انہوں نے شادی کا فیصلہ کرتے ہوئے شادی کرلی۔اداکارہ کے دیور نے شادی کی تقریبات کے بارے میں بتایا کہ بھائی کی شادی اور ولیمہ دبئی میں ہوا جس میں صرف چند لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا اور مجھ سمیت فیملی کے چند لوگ شریک ہوئے، سلامی میں بھابھی نیلم نے مجھے گولڈ کی چین اور موبائل گفٹ کیا جبکہ میں نے سلامی میں بھابھی کو 8 سے 9 لاکھ پاکستانی روپے کا بریسلیٹ گفٹ کیا بھائی بھابھی کے میانوالی میں ولیمے کی ایک تقریب انکی وطن واپسی پرمنعقد کی جائے گی۔

نیلم منیر کے دیو ر نے ان کی آمدنی کے حوالے سے کہا کہ بھائی اور بھابھی دونوں کی آمدنی بہت اچھی ہے جبکہ نیلم منیر اخلاق کی بہت اچھی ہیں، ان کی فیملی سے بھی اکثر وبیشتر بات ہوتی رہتی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل یوٹیوبر یاسر شامی نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر ایک ویڈیو میں نیلم منیر کے شوہر کے حوالے سے تفصیلات شیئر کی تھی۔یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ نیلم منیر کے شوہر دبئی پولیس کے سی آئی ڈی ڈپارٹمنٹ میں کام کرتے ہیں اور نیلم منیر کے شوہر کی ملازمت کے حوالے سے اگر دبئی پولیس کے اہلکاروں کا تجربہ 2 سے 3 سال کا ہو تو ان کی تنخواہ 13 ہزار درہم (تقریبا 10 لاکھ پاکستانی روپے)ہوتی ہے۔ اگر تجربہ 5 سے 8 سال ہو تو یہ تنخواہ 13 سے 18 ہزار درہم (تقریبا 13 سے 14 لاکھ روپے) تک بڑھ جاتی ہے، اور 8 سے 10 سال کے تجربے والے اہلکاروں کی تنخواہ 22 ہزار درہم یعنی 16 سے 17 لاکھ پاکستانی روپے تک پہنچ سکتی ہے۔یوٹیوبر کا یہ بھی دعوی تھا کہ دبئی پولیس کے اہلکار سے شادی کرنے پر نیلم منیر کو دبئی کے شاپنگ مالز میں خاص ڈسکاؤنٹ ملے گا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…