بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

خفیہ سازشی ہاتھ کبھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے،شاہ سلمان

datetime 13  اکتوبر‬‮  2015 |

ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیزنے کہا کہ سیاسی انارکی، فرقہ واریت اور عالم اسلام میں انتشار پھیلا کر سعودی عرب کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔ملک کیخلاف سرگرم خفیہ سازشی ہاتھ کبھی بھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے ، بدامنی، سعودی عرب کیخلاف سازش کرنیوالے خفیہ ہاتھ کاٹ دیں گے ، ا±نہوں نے کہاکہ نہ کسی دشمن ملک کی سازشوں سے سعودی عرب کی حجاج ومعتمرین کرام کی خدمت کے فریضے کی انجام دہی میں کسی قسم کی منفی اثرات مرتب کیے جاسکتے ہیں۔العربیہ کے مطابق سعودی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ سلمان نے کہا کہ منیٰ حادثے کے بعد بعض دشمن عناصر کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف ایک منفی سازشی مہم چلائی گئی مگر ان کا ملک کسی خفیہ ہاتھ کو اپنی مکروہ سازشوں کو آگے بڑھانے کی اجازت نہیں دے گا، سعودی حکومت اور عوام نے تمام تر صلاحیتیں اللہ کے مہمانوں کی خدمت اور ان کے تحفظ و سلامتی کے لیے وقف کر رکھی ہیںاور اللہ کے گھرکی زیارت کے لیے آنے والے فرزندان توحید کی خدمت اور ان کے تحفظ کو اپنی دینی اور قومی ذمہ داری قراردیا۔ کابینہ اجلاس میں سانحہ منیٰ پر اظہار ہمدردی اور عالم اسلام کا شکریہ اداکرتے ہوئے ا±نہوں شہداءکے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعا کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…