اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) رواں برس سری لنکا سے سیریز میں مصباح الحق کی برق رفتاری کے سبب یونس خان سب سے زیادہ ٹیسٹ رنزکا پاکستانی ریکارڈ نہیں توڑپائے تھے، کپتان کی جارحانہ بیٹنگ نے تجربہ کار بیٹسمین کو سنگ میل عبور کرنے کیلیے انتظار پر مجبور کردیا تھا، تاہم اب منگل سے انگلینڈ کیخلاف شروع ٹیسٹ میں یونس یہ کارنامہ انجام دے سکتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ رنز کی تعداد میں پیچھے چھٹ جانے کے باوجود جاوید میانداد کی ہمسری کا دعویٰ نہیں کرسکتا، سابق عظیم کرکٹر کروڑوں دلوں کی دھڑکن رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ابوظبی میں تمام تر نظریں یونس خان پرلگی ہونگی جو ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کرسکتے ہیں۔
سینئربیٹسمین 19رنزبنالیں تو یہ اہم سنگ میل عبور کرلیں گے، فی الوقت 8832رنزکے ساتھ جاوید میانداد پہلے، انضمام الحق 3 رنز کے فرق سے دوسرے جبکہ یونس خان( 8814) تیسرے نمبر پر موجود ہیں، پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 30 سنچریوں کا ریکارڈ پہلے ہی ان کے قبضے میں ہے۔
ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا ہے کہ سری لنکا کیخلاف سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں اچھی فارم اور سب سے زیادہ رنزکا ریکارڈ توڑنے کے قریب تھا لیکن مصباح الحق کریز پر آئے تو ٹیم کی پوزیشن مضبوط تھی، کپتان نے فتح کا مشن مکمل کرنے کیلیے جارحانہ انداز اپنایا، میں نے اپنا ریکارڈ بنانے کیلیے انھیں تیز کھیلنے سے روکنے کی کوشش نہیں کی، ایک ٹیم کی حیثیت سے ہمارے لیے سب سے اہم چیز میچ اور سیریز میں کامیابی تھی، ملکی ریکارڈ اپنے نام کرنا باعث فخر ہوگا لیکن میں جاوید میاندادکی ہمسری کا دعویٰ نہیں کرسکتا۔
عظیم بیٹسمین پاکستان کرکٹ کے ایک لیجنڈ ہیں، رنزکا سنگ میل عبور کرنے کے باوجود ان کی طرح کامرانیوں کی تاریخ رقم کرنے کے قابل نہیں ہوسکتا،سری لنکا کیخلاف راولپنڈی میں ٹیسٹ ڈیبیو پر ہی سنچری جڑنے والے بیٹسمین نے گذشتہ دور? آئی لینڈز میں چوتھی اننگز میں 5سنچریز کا منفرد اعزازحاصل کرتے ہوئے سنیل گواسکر، رکی پونٹنگ، رام نریش سراوان اورگریم اسمتھ جیسے اسٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا تھا،تاہم ان کا کہنا ہے کہ ریکارڈز ایک طرف میں اپنے ملک کیلیے رنز بنانا چاہتا ہوں۔
چاہتا ہوں کہ میری پہچان ایک ایسے بیٹسمین کے طور پر کی جائے جس نے ہمیشہ پاکستان کیلیے کھیلا،انگلینڈ کیخلاف سیریز بھی بہت اہم ہے،خواہش ہے کہ یہاں ٹیم اور ملک کی فتوحات میں میرا اہم کردار ہو۔
ریکارڈ توڑکر بھی میانداد کی ہمسری نہیں کرسکتا، یونس
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مون سون بارشیں برسانے والا نیا سسٹم پاکستان میں کب داخل ہوگا ؟محکمہ موسمیات نے خوشخبر ی سنا دی
-
چین جائیں
-
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے غیرملکی خواتین کے اغواءکے پس پردہ حقائق بتا دیئے
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
سانحہ جھیل سیف اللہ: (ر) کمانڈرعامر کے برادر نسبتی نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا، بھتیجے پر سنگین الزامات
-
کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 40 مسافر جاں بحق
-
3 دن سے لاپتہ 2 معصوم بھائیوں کی لاشیں گھر کی چھت پر موجود صندوق سے برآمد
-
متعدد بار زیادتی کی گئی، رضا ڈار کیس میں غیر ملکی خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
-
ڈالر کی قیمت 250 روپے سے کم ہونے کی پیش گوئی
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی
-
رضا ڈار، ا سحاق ڈار کا نواسہ ہے، غیر ملکی لڑکیوں سے 15 لاکھ ڈالرز وصول کیے گئے لیکن رضا ڈار نے لڑکی...
-
ڈرائیور نے جان بوجھ کر بس کھائی میں گرائی، 40افراد جاں بحق، ژوب حادثے میں بچ جانے والے مسافر کا انکش...
-
رضا ڈار پر شرمناک الزام کے بعد اسحاق ڈار استعفیٰ دیں، فیصل واوڈا کا مطالبہ



















































