کابل(این این آئی) افغان طالبان نے قندوز کے بعد اب غزنی شہر پر کئی اطراف سے حملہ کردیا ہے جس کے بعد غان فوج اور طالبان جنگجوو¿ں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی رات افغان طالبان نے صوبہ غزنی کے دارالحکومت پر کئی اطراف سے حملہ کردیا۔ جس کے بعد افغان طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔غزنی کے نائب گورنر محمد علی احمدی نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا ہے کہ منگل کی علی الصبح غزنی شہر پر کم و بیش 2 ہزار طالبان جنگجوو¿ں نے کئی جانب سے حملہ کیا۔ طالبان صوبائی دارالحکومت سے صرف 5 کلو میٹر دور رہ گئے تھے تاہم افغان فوج نے طالبان کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔دوسری جانب افغان حکام کا کہنا تھا کہ گذشتہ چند روز سے اس علاقے میں طالبان اور افغان فوج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری تھا، اس لئے قریبی صوبوں سے مزید فوجی دستے وہاں پہنچ گئے تھے جس کی وجہ سے طالبان کو قندوز کی طرح کامیابی نہیں ملی۔واضح رہے کہ افغان طالبان نے گزشتہ ماہ ملک کے اہم ترین اسٹریٹیجک شہر قندوز پر قبضہ کرلیا تھا اور افغان فوج امریکا اور نیٹو فوج کی مدد سے کئی روز کی شدید لرائی کے بعد شہر کا کنٹرول واپس لے پائی تھی۔