جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

دبئی میں افغان طالبان اور بھارتی حکام کے درمیان اہم ملاقات

datetime 9  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)دبئی میں افغان طالبان اور بھارتی حکام کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور افغان بھارت کرکٹ تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔میڈیارپورٹس میں کہاگیاکہ بھارتی حکام کے مطابق سیکرٹری خارجہ وکرم مسری اور افغان قائم مقام وزیرخارجہ مولوی امیر خان متقی کی ملاقات میں بھارت نے افغان طالبان کو دوستی کا پیغام پہنچایا۔ملاقات میں چابہار بندرگاہ سے باہمی تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور افغان بھارت کرکٹ تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزارت خارجہ افغانستان کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ بھارت کے نائب وزیر خارجہ وکرم مسری نے افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور عوام کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں مولوی امیر خان متقی نے انسانی امداد کے لیے ہندوستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امارت اسلامیہ معیشت پر مبنی پالیسی کے ذریعے دوسرے ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات رکھنا چاہتی ہے۔علاوہ ازیں مسری نے ہندوستان اور افغانستان کے درمیان تاریخی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو نافذ کرکے افغانستان کی مدد کرنا چاہتا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…