لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں لیبرپارٹی نے پہلی مسلمان پاکستانی لارڈ میئر خاتون کو مالی بے ضابطگیوں کے الزامات پر عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ پولیس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ بریڈ فورڈ سے کونسلر نویدہ اکرام کیخلاف مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کی تحقیقات جاری ہیں۔ نویدہ اکرام نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بے قصور ہے۔ انہوں نے مزید کہا کسی کونسلر کی معطلی معمول کی بات ہے، کچھ افراد نے مجھ پر بے بنیاد الزامات عائد کئے ہیں اور ان کی ضابطے کے مطابق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ نویدہ اکرام 2011 میں پہلی مسلمان لارڈ میئر منتخب ہوئی تھیں اور انہیں پہلی پاکستانی نڑاد کونسلر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ اس کے علاوہ نویدہ کو جارج گیلوے کے خلاف میدان میں اتارنے کے لئے شارٹ لسٹ بھی کیا گیا تھا۔