جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

پی سی بی نے 3 ملکی کرکٹ سیریز کراچی اور لاہور منتقل کردی

datetime 8  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پی سی بی نے سہ فریقی ون ڈے سیریز کو ملتان سے لاہور اور کراچی منتقل کردیا۔3 ملکی سیریز میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا پاکستان کے ساتھ شامل ہوں گے جب کہ سیریز اصل میں ملتان میں شیڈول تھی تاہم اب اس سیریز کو کراچی اور لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ بورڈ کے ان اپ گریڈ شدہ مقامات کی تیاری پر اعتماد،کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کے لیے عالمی معیار کے تجربے کی فراہمی کی عکاسی کرتا ہے۔

دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں بھی بھرپور انداز میں جاری ہیں جس کیلئے قذافی اسٹیڈیم کی گنجائش 35 ہزار تماشائیوں تک بڑھا دی گئی ہے اور پورے اسٹیڈیم میں نئی کرسیاں لگائی گئی ہیں۔اسٹیڈیم میں براڈکاسٹ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے 480 جدید ایل ای ڈی لائٹس نصب کی گئی ہیں جو شائقین کے لیے شاندار ویوئنگ کوالٹی فراہم کریں گی۔تماشائیوں کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے 2 بڑے ڈیجیٹل ری پلے اسکرینز آئندہ ہفتے نصب کی جائیں گی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…