جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

17 کروڑ کے بجٹ سے بنی فلم نے 440 کروڑ کما کر بالی وڈ انڈسٹری کو ہلا دیا

datetime 8  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ میں بڑی فلموں کے ساتھ کم بجٹ کی فلمیں بھی اکثر حیران کن کامیابیاں حاصل کرتی ہیں۔ ایسی ہی فلموں میں سے ایک فلم اندھا دھن ہے جس نے صرف 17 کروڑ کے بجٹ سے بن کر 440 کروڑ کا بزنس کیا اور بالی ووڈ کی کلاسک فلموں لگان اور شعلے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔اس فلم کے مرکزی کرداروں میں آیوشمان کھرانہ، رادھیکا آپٹے، اور تبو شامل ہیں۔ فلم کو ہدایتکار شری رام راگھون نے بنایا ہے۔ اندھا دھند کی کہانی سسپنس اور تھرل سے بھرپور ہے، جس نے شائقین کو آخری لمحے تک جکڑے رکھا۔فلم کی زبردست اداکاری اور منفرد کہانی نے اسے نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں مقبول کیا۔

اندھا دھن دنیا بھر میں 440 کروڑ روپے کما کر بالی ووڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک بن گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، اندھا دھن بالی ووڈ کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے۔ اس فلم کا جنوبی بھارت میں بھی ریمیک بنایا گیا ہے، جس میں تلگو میں ”مائسٹر”اور ملیالم میں”بھرمم”شامل ہیں۔آیوشمان کھرانہ کم بجٹ کی لیکن معیاری فلموں کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ان کی فلمیں اکثر باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کرتی ہیں، اور اندھا دھند اس کی بہترین مثال ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…