ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارت میں ایک پاکستانی لڑکی کے علاج کے لئے 14 لاکھ روپے کا چندہ اکٹھا کیا گیا۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کراچی کی 15 سالہ صبا طارق کو ولسنز مرض کے علاج کے لئے بھارت لے جایا گیا جہاں اس کے والدین کو علاج کے دوران پیسوں کی کمی کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے مقامی طور پر ایک این جی او سے رابطہ کیا جس پر انہیں پہلے چار لاکھ روپے فراہم کئے گئے مگر پھر بھی مرض کی شدت کم نہ ہوئی اور مزید پیسوں کی ضرورت پڑ گئی جس پر بھارتی این جی او نے فیس بک پر صبا طارق کی کہانی شیئر کرتے ہوئے چندے کی اپیل کی۔ اس پر ردعمل میں ایک امریکی این جی او نے 7 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا جبکہ ایک برطانوی ادارے نے ادویات فراہم کیں۔ اب صبا طارق اور اس کا خاندان 49 روز بھارت میں گزارنے کے بعد خوشگوار یادوں کے ساتھ واپس پاکستان روانہ ہوگیا ہے۔