منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

10 برس میں بیروزگاری کی شرح 1.5 فیصد سے بڑھ کر 7 فیصد تک پہنچ گئی

datetime 4  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) گزشتہ 10 برسوں کے دوران بیروزگاری کی شرح 1.5 فیصد سے بڑھ کر 7 فیصد تک پہنچ گئی۔وزارت منصوبہ بندی کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ ہر سال آبادی میں 50 لاکھ افراد کا اضافہ ہو رہا ہے جو کہ ملکی معیشت پر بوجھ ہے اس کے ساتھ ساتھ ملک میں بیروزگاری بھی بڑھ رہی ہے۔پلاننگ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 10 برس کے دوران پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 1.5 فیصد سے بڑھ کر 7 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ بھارت میں بیروزگاری 4.5 فیصد اور بنگلہ دیش میں 5 فیصد سے زائد ہے، بھارت میں ہر سال بیروزگاری کی شرح میں کمی جبکہ پاکستان میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شماریات بیورو کے مطابق آبادی میں خواتین کی شرح تقریباً 46 فیصد ہے جبکہ روزگار خوا تین کی شرح گزشتہ 13 برسوں میں 22 فیصد پر منجمد ہے، جی ڈی پی گروتھ صحت، تعلیم، خوراک و دیگر بنیادی ضروریات پوری کرنے کیلئے ناکافی ہے، آبادی کنٹرول کئے بغیر غربت، صحت اور تعلیمی سہولیات کو بہتر کرنا مشکل ہے۔دستاویز میں کہا گیا کہ بیروزگاری میں پاکستان بھارت اور بنگلہ دیش سے آگے ہے، خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان خواتین روزگار میں بھی سب سے پیچھے ہے۔جاری دستاویز کے مطابق 2021 کے دوران پاکستان میں بیروزگاری تاریخ کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی، بیروزگاری ختم کرنے کیلئے پاکستان کو سالانہ 15 لاکھ نوکریوں کی ضرورت ہے، 17 فیصد خواتین کو لیبرفورس اور نوجوانوں میں بیروزگاری کی شرح کو 6 فیصد کم کرنا ہوگا۔دستاویز میں کہا گیا کہ 1680 ڈالر کیساتھ پاکستان میں خطے کے دیگر ممالک کی نسبت فی کس آمدن بھی کم ہے، رواں مالی سال کیلئے فی کس آمدن کا تخمینہ ساڑھے 5 لاکھ روپے تک لگایا گیا ہے جس میں گزشتہ مالی سال کی نسبت تقریباً 70 ہزار روپے کا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں آبادی بڑھنے کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے اور موجودہ شرح کے مطابق 2050 تک آبادی دگنی ہو جائے گی۔دستاویز میں کہا گیا کہ ریسورسز کم ہونے کے باعث تقریباً 2 کروڑ 55 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں جس کے باعث شرح خواندگی صرف 61 فیصد تک ریکارڈ کی گئی، سب سے زیادہ پنجاب میں 96 لاکھ بچے سکولوں سے باہر، سندھ میں 78 لاکھ، کے پی کے میں تقریباً 49 لاکھ اور بلوچستان میں 50 لاکھ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں، سکولوں سے باہر بچوں کی تعداد میں بھی پاکستان دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔ صورتحال اتنی ابتر ہے کہ 3 کروڑ 83 لاکھ میں سے تقریباً 77 لاکھ گھر کچے ہیں۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…