اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پاکستانی غزل گائیک غلام علی کا کنسرٹ منسوخ کرانے کے بعد بھارتی شدت پسند تنظیم شیو سینا کی دھمکیوں کی وجہ سے احمد آباد میں پاکستانی ”میکال حسن بینڈ“ کا کنسرٹ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شیو سینا کے 11 کارکنوں نے تقریب کے مقام کے باہر مظاہرہ کیا جنہیں پولیس نے گرفتار کرلیا لیکن بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا۔جنگ رپورٹر صالح ظافر کے مطابق میکال حسن بینڈ کا کنسرٹ امباوادی ایریا میں سی این ودیالئے (اسکول) میں منعقد ہونا تھا۔ بھارتی گلوکارہ شرمشٹھا چیٹرجی پاکستانی بینڈ کا حصہ ہیں۔ کنسرٹ کے آغاز سے قبل ہی شیو سینا کے کارکن ہال کے باہر جمع ہوگئے اور پاکستانی بینڈ کے خلاف نعرے لگائے جس کے بعد منتظمین نے شو منسوخ کر دیا