اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ویکسین کی قیمت پانچ سے دس ہزار کے درمیان ہو سکتی ہے اور ایک مریض کے لیے صرف ایک ویکسین کافی ہو گی۔ سیرم انسٹیٹیوٹ کے حکام کے مطابق منظوری کے بعد ویکسین ایک سے ڈیڑھ سال کے اندر مارکیٹ میں دستیاب ہو گی۔ایک اندازے کے مطابق دنیا کی آدھی آبادی کو ڈینگی کا خطرہ ہے اور اس کے موثر علاج کے لیے ابھی تک کوئی حتمی دوا مارکیٹ میں موجود نہیں ہے۔