جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر تگڑا

datetime 2  جنوری‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)درآمدات 16فیصد بڑھ کر 5ارب ڈالر سے متجاوز ہونے، برآمدات میں اضافہ محدود ہونے اور بیرونی ادائیگیوں کے دبا کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔نئے سال میں معیشت کی نمو کے لیے زرمبادلہ کی طلب بڑھنے اور بدلہ ٹرانزیکشن “سواپ” گرنے سے ایکسپورٹرز کی جانب سے اپنی برآمدی آمدنی بھنانے سے گریز جیسے عوامل کے باعث ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 10پیسے کی کمی سے 278روپے 45پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی معیشت میں زرمبادلہ کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 09پیسے کے اضافے سے 278روپے 64پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 10پیسے کے اضافے سے 279روپے 70پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔واضح رہے کہ رواں ماہ اور اگلے ماہ بھی پاکستان کو بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں کرنی ہیں لہذا بیرونی ادائیگیوں اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر بڑھانے کے لیے آنے والے دنوں میں بھی ڈالر کی قدر میں بتدریج اضافے کے امکانات ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…