منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

دنیا میں 80 کروڑ افراد بھوک کا شکار، پاکستان کا 11 واں نمبر

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) گلوبل ہنگر انڈیکس 2015 کے مطابق دنیا بھر میں ہونے والے مسلح تصادم کے باعث 80 کروڑ لوگوں تک پوری خوراک نہیں پہنچ رہی ہے۔ 2015 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں 52 ممالک ایسے ہیں جن میں سے زیادہ تر میں مسلح تصادم جاری ہونے کے باعث صورتحال یا تو پریشان کن ہے یا پھر تشویشناک۔ ان ممالک میں آٹھ ممالک ایسے ہیں جہاں پر صورتحال خوفناک حد تک ہے اور ان میں سینٹرل افریقن ریپبلک 46.9 پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔ اس فہرست میں پاکستان گیارہویں نمبر پر جبکہ بھارت 25 ویں نمبر پر ہے جہاں صورتحال تشویشناک ہے۔ خوفناک حد تک صورتحال کی فہرست میں افغانستان بھی شامل ہے۔ تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2000 سے ترقی پذیر ممالک میں بھوک میں 27 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ رپورٹ انٹرنیشنل فوڈ پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ، جنسرن ورلڈ وائیڈ اور ویلٹ ہنگرالف نے تیار کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پہلے نمبر پر سینٹرل افریقن ریپبلک، دوسرے پر چاڈ اور تیسرے پر زیمبیا ہے۔ انڈیکس کے مطابق 2005 کے مقابلے میں پاکستان میں بھوک کی صورتحال میں 4.4 پوائنٹس کمی آئی ہے۔ دوسری جانب بھارت میں 2005 کے مقابلے میں بھوک کی صورتحال میں 9.5 پوائنٹس کمی آئی ہے۔ اس انڈیکس میں بہت سے ممالک شامل نہیں کیے گئے کیونکہ ان ممالک سے تصدیق شدہ اعداد و شمار نہیں لیے جا سکے۔ ان ممالک میں جنوبی سوڈان، کانگو اور شام شامل ہیں۔ تاہم ان ممالک کے بارے میں یہ معلوم ہے کہ بھوک کی صورتحال کافی خوفناک ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…