ہفتہ‬‮ ، 06 جون‬‮ 2026 

مایہ ناز بھارتی فاسٹ بولر جسپرت بمراہ کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی مل گئی

datetime 2  جنوری‬‮  2025 |

سڈنی (این این آئی)بھارت کو آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ جتوانے والے مایہ ناز بھارتی فاسٹ بولر جسپرت بمراہ کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی مل گئی ہے۔بھارتی ٹیم کے ستارے گردش میں مگر اس کے بولر جسپرت بمراہ کے ستارے عروج پر ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کی میڈیا ویب سائٹ کرکٹ ڈاٹ کام ڈاٹ اے یو نے گزرے سال کے آخری دن 31 دسمبر کو 2024 کی بہترین ٹیسٹ ٹیم کا انتخاب کیا ہے اور اس کی قیادت کسی بھارتی پیسر جسپرت بمراہ کو سونپی گئی ہے۔مذکورہ ٹیم میں قیادت تو دور بارڈر گواسکر ٹرافی میں آسٹریلیا کو بھارت کے خلاف دو ایک کی نا قابل شکست سبقت دلانے والے بہترین آل راؤنڈر اور کینگرو ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔اس ٹیم میں سب سے زیادہ انگلینڈ کے 3 کھلاڑیوں کو ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ بھارت، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دو، دو کھلاڑیوں کے علاوہ جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے ایک، ایک کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ پاکستان، بنگلہ دیش، افغانستان، ویسٹ انڈیز کا کوئی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے ذریعہ منتخب بیسٹ ٹیسٹ ٹیم ان ممبران پر مشتمل ہے۔جسپرت بمراہ (کپتان)، یشوی جیسوال، بین ڈکیٹ، جو روٹ، رچن رویندر، ہیری بروک، کمنڈو مینڈس، ایلیکس کیری (وکٹ کیپر)، میٹ ہنری، جوش ہیزل ووڈ اور کیشو مہاراج۔واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جا رہی پانچ ٹیسٹ میچوں کی بارڈر، گواسکر سیریز میں میزبان کینگرو ٹیم کو دو، ایک کی نا قابل شکست برتری حاصل ہے۔ ایک میچ بارش کی نذر ہوا جب کہ آخری میچ 3 جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔بھارت کو واحد فتح جاری سیریز کے اولین ٹیسٹ میں جسپرت بمراہ کی قیادت میں ملی تھی۔ اس کے بعد روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم کو بڑی شکستوں کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد وہ شدید تنقید اور دباؤ کا شکار ہیں اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سڈنی ٹیسٹ کے بعد وہ ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔دوسری جانب جسپرت بمراہ اب تک رواں ٹیسٹ سیریز کے کامیاب ترین بولر ہیں۔ انہوں نے چار ٹیسٹ میچز میں 30 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…