لندن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر بارک اوبامہ کے مشیر برائے سائنسی امور جان ہالڈرین نے جاپان سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے افزودہ پلوٹونیم کے اپنے ذخائر نہ بڑھائے ۔روسی میڈیا کے مطابق اس وقت جاپان کے پاس افزودہ پلوٹونیم کے جو ذخائر موجود ہیں ان سے ہزاروں جوہری بم بنائے جاسکتے ہیں ۔ روسی دفاعی ٹیکنالوجی کے تجزیاتی مرکز کے اہکار کے بقول جاپان صنعت اور جوہری توانائی کی پیداوار جیسے شعبہ جات میں بہت بڑی صلاحیتوں کا ملک ہے اس لیے یہ ملک چند برس کے اندر جوہری بم تیار کرسکتا ہے ۔ واضح رہے کہ دنیا میں اس وقت 8 ایٹمی ممالک ہیں جس میں پاکستان بھی شامل ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں