پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

2025 تبدیلی کا سال ہے یا تو ہم رہیں گے یا یہ رہیں گے،علی امین گنڈاپور

datetime 31  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ 2025 تبدیلی کا سال ہے یا تو ہم رہیں گے یا یہ رہیں گے۔میڈیا سے گفتگو میںعلی امین گنڈا پور نے کہا کہ صوبے میں امن بحال کرنا میرا کام ہے اور میں کروں گا، انکے پاس عوامی طاقت نہیں ہے یہ عوام کے پاس نہیں جاسکتے، ہمارے پاس عوامی طاقت ہے، کرم کا مسئلہ 50 سال سے ہے جو حل کے قریب ہے اور میں ہی حل کروں گا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ کسی کی کارکردگی ان کی معیشت سے نظر آتی ہے، ہم نے 24 فیصد سے زیادہ ریونیو بڑھایا، انہوں نے اگر اپنی معیشت کو بڑھایا ہے تو سامنے لائیں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آئی ایم ایف نے خود کہا ہے کہ ہمارے ٹارگٹ صرف خیبر پختونخوا نے پورے کیے، 103 ارب روپے ہم نے اپنے ٹارگٹ سے اوپر جمع کیے ہیں، پنجاب 150 ارب خسارے میں جا رہا ہے، اس کے بعد کہتے ہیں ہم نے کمال کردیا، یہ کمال نہیں چاہئے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کس صوبے نے اپنی معیشت اتنی بڑھائی جتنا ہم نے بڑھایا، وفاقی حکومت اور پنجاب خسارے میں ہے، جو خسارے میں جا رہے ہیں ان کو پھانسی دینی چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…