جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اب زندگی میں سیٹل ہونا چاہتی ہوں، اللّٰہ سے دعاہے میری شادی کروا دے، ریشم

datetime 31  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان شوبز کی مشہور اداکارہ ریشم نے اپنی شادی نہ ہونے کی وجہ ایک منفرد دعا کو قرار دیا ہے جو انہوں نے اللّٰہ کے گھر مانگی تھی۔چند دن قبل ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے اس حوالے سے گفتگو کی، جس کا ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے اور صارفین اس پر اپنا ردعمل دے رہے ہیں۔ریشم نے بتایا کہ وہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ چھوڑ کر عمرے کی ادائیگی کے لیے گئیں تھیں۔ ان سے کہا گیا کہ مسجد الحرام کے مینار دیکھ کر جو دعا مانگیں گی وہ قبول ہو گی۔

اس موقع پر ریشم نے دیا کی کہ ‘یا اللّٰہ، عزت دینا تو کبھی تکبر نہ دینا اور میرا ہاتھ ہمیشہ دینے والا رکھنا، لینے والا نہ بنانا۔اداکارہ کے مطابق ان کی یہ دعا اس طرح قبول ہوئی کہ آج تک انہیں مرد کی کمائی نصیب نہیں ہوئی۔ وہ کہتی ہیں کہ اس میں اللّٰہ کی کیا حکمت ہے، یہ وہ نہیں جانتیں۔ساتھ ہی اداکارہ نے شادی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ زندگی میں سیٹل ہونا چاہتی ہیں اور اللّٰہ سے دعا کی ہے کہ ان کی شادی کروا دے۔ ریشم نے بتایا کہ انہوں نے کچھ عرصے کے لیے کام چھوڑ دیا تھا، مگر بعد میں دوبارہ کام شروع کرنا پڑا۔یاد رہے کہ ریشم سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں اور آئے دن ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں جس میں وہ خود اپنے ہاتھوں سے لنگر کا کھانا بناتی ہیں تاکہ غریبوں میں تقسیم کیا جاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…