اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

فلم’لوسیا” عوام کے چندے سے بنی تھی اوردنیا بھر میں مقبول ہوئی

datetime 27  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلور(این این آئی) بھارتی سینما میں ایک تاریخی سنگ میل، کنڑ فلم ”لوسیا” نہ صرف شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب ہوئی بلکہ اپنی منفرد کرائوڈ فنڈنگ کے ذریعے پروڈکشن کے لیے درکار تمام رقم عوام سے حاصل کی۔ پون کمار کی لکھی اور ڈائریکٹ کی گئی یہ فلم بھارت کی پہلی کرائوڈ فنڈڈ فلم تھی، جس کی لاگت عوام کے تعاون سے صرف 50 لاکھ روپے میں پوری ہوئی۔”لوسیا” 6 ستمبر 2013 کو ریلیز ہوئی اور جلد ہی بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبول ہو گئی۔

فلم کی کہانی ایک تھیٹر اسسٹنٹ نکی کے گرد گھومتی ہے، جو بیخوابی کا شکار ہے۔ ایک خاص گولی کھانے کے بعد، وہ خواب اور حقیقت کے بیچ الجھ جاتا ہے، اور یہ سنسنی خیز پلاٹ شائقین کو آخر تک باندھے رکھتا ہے۔”لوسیا” کے لیے رقم 100 سے زائد افراد کی جانب سے فراہم کی گئی، جنہوں نے 10 دن کے اندر 70 لاکھ روپے کا بجٹ مکمل کیا۔ فلم نے 3 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر کے نہ صرف اپنا خرچ نکالا بلکہ شراکت داروں کو منافع بھی دیا۔فلم کی پہلی نمائش لندن انڈین فلم فیسٹیول میں 20 جولائی 2013 کو ہوئی، جہاں اسے آڈینس چوائس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

بعد ازاں، فلم فیڈریشن آف انڈیا نے”لوسیا” کو 2013 کے آسکر کے لیے بھارتی انٹری کے طور پر شارٹ لسٹ کیا۔”لوسیا” کو بھارت میں کرائوڈ فنڈنگ کے ایک کامیاب ماڈل کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ اس فلم کا میوزک پورنا چندر تیجسوی نے کمپوز کیا، جبکہ سینماٹوگرافی سدھارتھ نونی نے کی۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…