بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک

datetime 26  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماپوتو(این این آئی )پرتگالی بولنے والے افریقی ملک موزمبیق کے دارالحکومت کی ایک جیل کے اندر مبینہ طور پر ہنگامہ آرائی میں کم از کم 33 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ہیں جب کہ 1500 سے زائد قیدی فرار ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق پولیس جنرل کمانڈر برنارڈینو رافیل نے ایک میڈیا بریفنگ میں بتایا جیل تصادم کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے، 1500 قیدی فرار ہوگئے، فرار ہونے والے 150 قیدیوں کو دوبارہ پکڑ لیا گیا ہے۔انہوں نے جیل کے باہر ہونے والے مظاہروں کو جیل فسادات کی حوصلہ افزائی کا باعث قرار دیا۔دوسری جانب وزیر انصاف نے مقامی نجی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ بیامنی جیل کے اندر سے شروع ہوئی تھی اور اس کا باہر کے احتجاج سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت واضح نہیں ہو سکی۔ قیدیوں نے جیل کے محافظوں کو قابو کرکے ان کی اے 47 رائفلیں چھین لیں اور اصلاحی مرکز سے فرار ہو گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…