ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

سعودی وزیر حج نے مقدس مقامات کے زائرین کیلئے خوشخبری سنادی

datetime 12  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (نیوزڈیسک)سعودی وزیر حج ڈاکٹر بندر بن محمد الحجار نے کہا ہے کہ نیا عمرہ سیزن آئندہ ماہ(نومبر ) کے وسط میں شروع ہوگا، عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ہجری سال 1437کے آغاز پر نیا عمرہ سسٹم اور نئے عمرہ قوانین متعارف کروائے جائیں گے جن کے تحت عمرہ کے لئے سالانہ ایک کروڑ ویزے جاری کئے جائیں گے، ہرماہ دوسرے ملکوں سے ساڑھے12لاکھ افراد عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب آئیں گے – اس نظام کے تحت آئندہ چار سال کے دوران چھ کروڑ افراد عمرہ کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ نئے سسٹم میں زائرین کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ خادم حرمین شریفین کی طرف سے دونوں مقدس مساجد کی توسیع کے لئے مکمل کئے جانے والے منصوبوں سے بھرپور استفادہ کیا جا سکے ۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت حج ای پورٹل کاا ستعمال جاری رکھے گی جس کے تحت عمرہ کا ویزہ محض چند منٹوں میں جاری کر دیا جاتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ پانچ سال کے دوران عمرہ زائرین کی تعداد دو گنا ہو جائے گی ۔ وزارت حج کے ذرائع کے مطابق 2013ءکے دوران عمرہ کے 50لاکھ ویزے جاری کئے گئے جبکہ 2014ء اور 2015ءکے دوران یہ تعداد 60لاکھ ہو گئی -توقع ہے کہ 2016میں ایک کروڑ جبکہ 2018ءتک چھ کروڑ ویزے جاری کئے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…