اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر مزید مہنگا

datetime 23  دسمبر‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے دبا اور شرح سود میں کمی کے بعد زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔ انٹربینک مارکیٹ ریٹ “کائبور” اور بدلہ ٹرانزیکشن “سواپ” ریٹ گھٹنے کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی پاکستانی روپیہ دبا کی زد میں رہا، حالیہ ہفتوں میں بیرونی قرضوں کی مد میں 2ارب ڈالر کی ادائیگیاں ڈالر کی پیشقدمی کا باعث رہیں۔بین الاقوامی ریسرچ کمپنی ٹریس مارک کے مطابق بیرونی قرضوں اور سود کی ادائیگیوں کے دبا کے باعث 27دسمبر تک پاکستانی روپیہ دبا کی زد میں رہے گا۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 4پیسے کی کمی سے 278روپے 37پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن بیرونی قرضوں و سود کی ادائیگیوں اور پاکستان میں خدمات انجام دینے والی غیرملکی کمپنیوں کی زرمبادلہ میں منافع کی ترسیلات کے دبا سے ڈالر کی پرواز شروع ہوئی جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 15پیسے کے اضافے سے 278 روپے 56پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 17پیسے کے اضافے سے 279روپے 59پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ نقد ذرمبادلہ کے عوض خام تیل کی درآمدات اور عالمی سطح پر دیگر اہم کرنسیوں کی نسبت ڈالر مضبوط ہونے سے بھی مقامی سطح پر ڈالر کی پرواز جاری رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…