جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

مریم نفیس اور سوشل میڈیا صارفین میں لفظی جنگ چھڑ گئی

datetime 23  دسمبر‬‮  2024 |

کراچی (این این آئی)اداکارہ مریم نفیس ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا کر رہی ہیں ۔حال ہی میں اداکارہ مریم نفیس نے مداحوں کو انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے خوشخبری سنائی تھی کہ ان کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔انسٹاگرام پر ایکٹیو رہنے والی اداکارہ نے اب لندن سے کرسمس کی تیاریوں کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہوں نے کالے رنگ کا مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس کے ساتھ سنہرے رنگ کی اونچی سینڈل بھی پہن رکھی ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین کو اداکارہ کا یہ انداز نہ بھایا اور انہیں ٹرول کرنا شروع کردیا۔

ایک صارف نے لکھا شرم کرو، جس پر مریم نفیس بھی غصے پر قابو نہ رکھتے ہوئے جواب دینے پر مجبور ہوگئیں اور صارف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اس کا جوب دیا تم بھی شرم کرو، اتنے فارغ کیوں ہو جا کوئی کام کرو۔ایک صارف نے کہا کہ اگر آپ کو کرسمس کا مطلب معلوم ہوتا تو آپ یہ کہتی اور نہ ہی اس کا جشن مناتی جس پر اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ گوگل کر کے اس کا صحیح مطلب بھیجنا۔کئی صارفین نے اداکارہ کو ایسی حالت میں گھومنے پھرنے اور اونچی سینڈل پہننے سے گریز کرنے کا بھی مشورہ دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…