کراچی (این این آئی)اداکارہ یاسرہ رضوی نے کہا ہے کہ کم عمر لوگ زیادہ عملی کردار کے حامل ہوتے ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے یاسرہ رضوی نے کہا کہ نوجوان لڑکوں سے شادی کے بہت فائدے ہیں، اگر آپ خود سے بڑی عمر کے مرد سے شادی کریں گے تو چھوٹے ہونے کی وجہ سے آپ پر زیادہ حکم چلایا جائے گا اور زیادہ کام کرنا پڑے گا، جبکہ نوجوان لڑکوں سے یہ پوچھنا آسان ہے کہ کیا کام کرنے کی ضرورت ہے، کم عمر لوگ زیادہ عملی ہوتے ہیں۔
اداکارہ نے ازراہ مذاق اپنی عمر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں خود سے بڑی عمر کے مرد سے شادی کرتی تو 45،50سال کے آدمی کے ساتھ ابو کی فیلنگ آتی، خود سے چھوٹی عمر کے پارٹنر سے باآسانی کسی کام کا کہا جاسکتا ہے تو میں وہ نہیں بننا چاہتی تھی۔یاسرہ نے شوہر عبدالہادی کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کم عمر اور جوان لوگ زیادہ ٹیک سیوی ہوتے ہیں، میں زیادہ تر کام ہادی سے ہی کرواتی ہوں اور ٹیکنالوجی کے معاملے میں ایسے بن جاتی ہیں جیسے مجھے اس کا استعمال آتا ہی نہیں کیونکہ میرے زمانے میں تھا ہی نہیں۔